English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کی فلاحی تنظیم اکا کی خواتین کےخشک سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات کا منصوبے کے چرچے

القمر

ترکی کی فلاحی تنظیم اکا کے تعاون سے سبزی و پھلوں کو محفوظ کر کے بیرون ملک فروخت  کے بڑے منصوبے نے کام شروع کر دیا

ترکی میں خواتین کے مالی خود مختاری کے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔ ایسے ہی ایک منصوبے کے تحت ملک کے جنوبی علاقے میں خواتین کو سبزیوں اور پھلوں کو محفوظ کرنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے، اور پھر ان محفوظ کردہ اجناس کو بیرون ملک بیچنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

 وزارت صنعت و تجارت کے منصوبے کو مقامی سماجی بہبود کی تنظیم ایپیک یولو کالکنما اجانس (اکا) چلا رہی ہے۔ منصوبے کے تحت اب تک 500 سے زائد خواتین کو تربیت دی گئی ہے، جو سبزیوں اور پھلوں کو پہلے جدید طریقوں سے خشک کرتی ہیں اور پھر انہیں مقامی تہہ خانوں میں محفوظ کر لیا جاتا ہے۔

منصوبے پر کام کرنے والی تنظیم اکا کے مطابق یومیہ 600 کلو گرام تک پھل اور سبزیاں محفوط کیے جا رہے ہیں، جن میں ٹماٹروں سے لے کر کافی کے بیج تک، ہر طرح کی اجناس شامل ہیں، ماہرین کے مطابق محفوظ کردہ سبزیوں اور پھلوں کا معیار بالکل تازہ خوراک جیسا رہتا ہے، نہ تو انکے ذائقے میں کوئی فرق آتا ہے اور نہ ہی غذائیت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ملک کے جنوبی شہر غازی انتیپ  میں واقع محفوظ خانوں میں انہیں محفوظ کیا جا رہا ہے اور پھر بیرون ملک فروخت کر دیا جاتا ہے۔

منصوبہ 55 لاکھ لیرے سے شروع کیا گیا تھا اور اس نے اپنی پہلی برآمد ہی 7 لاکھ لیرے کی کی ہے۔ سماجی بہبود کی تنظیم اکا کے سربراہ برہان آق یلماز کا کہنا ہے کہ انکا  مقصد مقامی مارکیٹ کے لیے  بیرونی دنیا کے دروازے کھولنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے