English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تھائی لینڈ، فیکٹری میں زور دار دھماکے سے محنت کش زخمی

القمر

تھائی دارالحکومت بینکاک کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں تا حال علم نہ ہونے والے اسباب سے ایک دھماکہ پیش آیا جس دوران کم ازکم 11 افراد زخمی ہو گئے۔

بانگ فیل  میں پلاسٹک کی ایک فیکڑی میں مقامی وقت کے مطابق رات گئے  لگ بھگ تین  بجے  دھماکہ ہوا۔ جس کے  بعد علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے اثرات کو محسوس کیے جانے والے جوارکے  سوار نب ہومی  ہوائی اڈے پر پروازوں میں  کسی قسم کا کوئی خلل نہیں آیا۔

اس دھماکے کی وجہ کے حوالے سے تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تو فیکٹری میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے