English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین کے ممالک میں کورونا ویکسین کی شرح میں نمایاں فرق

القمر

یورپی یونین بھر میں کورونا وائرس  کے خلاف  رواں سال کے اوائل میں شروع ہونے والے ویکسین لگانے کے عمل میں  ممالک کے درمیان قابل ذکر حد تک فرق  موجود ہے۔

یورپی یونین کے بعض ممالک میں  بالغاں میں شرح ویکسینشن 80 فیصد  کے قریب ہے تو بعض میں یہ شرح 30 فیصد سے بھی کم ہے۔

یورپی  انسداد ِ امراض و کنٹرول مرکز  کے اعداد و شمار کے مطابق  ممالک کا ایک ایک کر کے جائزہ لینے  سے  ویکسینشن  کی شرح میں نمایاں فرق کا مشاہدہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر شرح  بلند ہونے والے ملک بیلجیم میں 78 فیصد بالغاں کوکم ازکم ایک خوراک لگائی  گئی ہے تو بلغاریہ میں یہ شرح 17 فیصد تک ہے۔

بیلجیم کے بعد 73.3 فیصد کے ساتھ ہالینڈ، 73 فیصد کے ساتھ فن لینڈ، 72 فیصد کے ساتھ مالٹا اور 70 فیصد کے ساتھ ڈنمارک کا نمبر آتا ہے۔

رومانیہ، بلغاریہ، لاٹویا، کروشیا، سلوواکیہ اور سیلووینیا میں یہ شرح 17 تا 46 فیصد کے درمیان ہے، جبکہ دیگر    یورپی ممالک میں یہ شرح 50 اور 60 فیصد کے درمیان ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے