خلیج میکسیکو میں آگ لگنے کا واقعہ گیس اخراج کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے پیش آیا ہے۔
میکسیکو کی سرکاری آئل کمپنی PETROLEOS MEXICANOS کے مطابق، گیس کے اخراج کے وقت آسمانی بجلی گرنے سے گزشتہ ہفتے خلیج میکسکو میں آگ لگ گئی تھی۔
واضح رہے کہ زیر سمندر پائپ لائنوں سے اخراج شدہ گیس سطح سمندر پر جمع ہو گئی جس پر آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی تھی جس پر کافی تگ و دو کے بعد قابو پا لیا گیا تھا۔
