English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ: منہدم عمارت کا باقی ماندہ حصہ بھی گِرا دیا گیا، اموات کی کُل تعداد 28 ہو گئی

القمر

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے علاقے سرف سائیڈ میں 24 جون کو جزوی منہدم ہونے والی13 منزلہ عمارت کے ملبے سے مزید ایک شخص کی لاش نکلنے سے اموات کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمارت کے ملبے پر تلاش و بچاو  کا کام جاری ہے۔ ملبے سے ایک اور لاش نکلنے کے بعد اموات کی کُل تعداد 28 ہو گئی ہے اور ابھی 117 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا احتمال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریاست فلوریڈا میں ایلسا ٹراپیکل طوفان کے نتیجے میں مذکورہ عمارت کے باقی ماندہ جنوبی حصے کو بھی غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے گذشتہ روز شام 10 بج کر30 منٹ پر منہدم کر دیا گیا ہے۔

میامی بیچ کے شمال میں تقریباً 5 ہزار 600 آبادی  والے سرف سائیڈ رہائشی  علاقے میں 24 جون میں 13 منزلہ 270 اپارٹمنٹ  پر مشتمل "چیمپلین” نامی لگژری عمارت کا نصف حصہ منہدم ہو گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے