روس میں کورونا وائرس وباء کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں 737 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ یہ تعداد ملک میں وباء کے آغاز سے لے کر اب تک 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی ریکارڈ تعداد بتائی جا رہی ہے۔
روس کے کورونا وائرس انفیکشن کنٹرول اور حفاظتی مرکز کے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں 737 اموات واقع ہو چکی ہیں ۔ یہ تعداد وباء کے آغاز سے لے کر اب تک ایک دن میں ملک میں اموات کی ریکارڈ تعداد تھی۔ اس طرح اموات کی کُل تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 316 ہو گئی ہے۔
اسی دورانیے میں ملک میں مریضوں کی تعداد 23 ہزار 378 سے بڑھ کر56 لاکھ 58 ہزار 672 تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ روس میں پہلا کورونا کیس 31 جنوری 2020 میں ریکارڈ کیا گیا اور وائرس کی وجہ سے پہلی موت 19 مارچ 2020 کو واقع ہوئی تھی۔ صدر ولادی میر پوتن کے احکامات پر 18 جنوری 2021 کو ویکسین مہم کا آغاز کر دیا گیا تھا۔
ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ جیسے گنجان آباد شہروں میں سرکاری ملازمین اور خدمات سیکٹر کے 60 فیصد کے لئے ویکسین لگوانے شرط رکھی گئی تھی۔
