English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایلسا طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کو پہنچنے والا ہے

القمر

کیوبا میں شدید بارشوں کا موجب بننے والے ٹراپیکل طوفان  ایلسا  کے امریکی ریاست فلوریڈا  کا رخ اختیار کرنے کے تخمینہ کی بنا پر علاقے میں ہنگامی حالات کے نفاذ میں وسعت لائی گئی ہے۔

امریکی نیشنل ہری کین  سنٹر  نے خبردار کیا ہے کہ  ایلسا طوفان آج  فلوریڈا کیز اور ڈرائی  ٹورٹوگاس  کے زیریں علاقوں کی جانب حرکت کرے گا اور کل  فلوریڈا کے مغربی ساحلوں کے جوار سے گزرے گا۔

فلوریڈا کے گورنر رون دی سانتیز  نے  انتباہ کے بعد موجودہ ہنگامی حالت کے  عمل درآمد کو کئی شہروں    تک  وسعت  دے  دی ہے۔

یاد رہے کہ حکومتِ کیوبا نے طوفان  سے سیلاب کا خطرہ موجود ہونے والے رہائشی علاقوں  میں  مقیم ایک لاکھ 80 ہزار مکینوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا تھا۔

 فی گھنٹہ  ایک سو کلو میٹر  کی رفتار کو پار کرنے والے طوفان نے جزائر اینٹل  ، ہیٹی اور ڈومینک جمہوریہ کے گرد و نواح کو متاثر کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے