استنبول صبیحہ گیوکچن ہوائی اڈے پر 22 لاکھ مسافروں کی آمدورفت ہوئی ہے۔
ہوائی اڈے سے 6 ماہ میں 88 لاکھ 57 ہزار مسافروں نے استفادہ کیا ہے۔
جن میں سے 62 لاکھ نے اندرون ملک جبکہ 26 لاکھ نے بیرون ملک سفر کیا ہے۔ ماہ جون میں یہ تعداد 6 لاکھ 31 ہزار اور 4 لاکھ 81 ہزار تک رہی ہے۔
جس کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال پہلے 6 ماہ میں 17 فیصد اضافے کا مشاہدہ ہوا ہے۔
