ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرا ت کا عمل شروع

ایران میں افغانستان  مذاکرات شروع ہو  گئے۔

افغان حکومت اور طالبان  کے نمائندے ایران کی میزبانی میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی غرض سے  تہران  پہنچ  گئے ہیں۔

ایرانی دفترِ خارجہ کے  بیان کے مطابق   دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کا عمل   وزیر ِ خارجہ جواد ظریف کے خطاب سے  سے شروع ہوا۔

ظریف نے اس موقع پر کہا کہ  افغان عوام اور سیاسی سربراہان کو آج اپنے ملک کے مستقبل کے لیے  اہم فیصلے  کرنے  چاہییں۔

مذاکرات کی میز کو واپسی  اور سیاسی راہیں بہترین متبادل ہونے  کا ذکر کرنے والے ظریف نے بتایا کہ  ہم افغان گروہوں کے مابین در پیش بحران کے خاتمے کے لیے اپنا تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ افغان حکومتی  وفد کی  نمائندگی سابق وزیرِ خارجہ یونس قانونی جبکہ طالبان وفد کی نمائندگی  تنظیم کے سیاسی بیورو  کے نائب صدر عباس استان کیزی  کر رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں