English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورو 2020، اٹلی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

القمر

یورو 2020 کے پہلے  سیمی فائنل میں اٹلی اور اسپین مدِ مقابل آئے۔

معینہ اور اضافی مدت میں ایک۔ ایک کے اسکور سے برابر رہنے والے میچ میں  اٹلی نے  پنلٹیوں کے ذریعے  اپنے  رقیب پر  4۔2 سے برتری قائم کرتے ہوئے  فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سیمی فائنل لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ، میچ کے پہلے  ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک۔ ایک گول کرتے ہوئے  میچ کو اضافی وقت  تک  منتقل کرنے کی راہ ہموار  کی۔

لیکن پلنٹیوں میں  ہسپانوی کھلاڑی  اطالوی کھلاڑیوں پر برتری قائم نہ کر سکے جس سے ان کے چمپین  بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

ٹورنام منٹ کا دوسرا سیمی فائنل  آج برطانیہ اور ڈنمارک کے مابین  ویمبلے اسٹیدیم میں ترکی کے مقامی وقت کے مطابقشب 10 بجے کھیلا جائیگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے