وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاک ۔ امریکا تعلقات سے چین ۔ پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) متاثر نہیں ہوگی۔
پروگرام ‘لائیو وِد عادل شاہزیب’ میں پاک ۔ امریکا تعلقات کے سی پیک پر اثرات کے حوالے سے سوال پر عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ‘میرے خیال میں ہمارے امریکا سے تعلقات کا سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، امریکا جانتا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے کتنا اہم ہے اور اہم رہے گا’۔
پاکستان کو سی پیک اور چین کے ساتھ تعلقات کے معاملے امریکی دباؤ کا سامنا ہے؟
امریکہ کو پتہ ہے سی پیک ہمارے لیے کتنا اہم ہے لہذا پاک امریکہ تعلقات جیسے بھی ہوں سی پیک مکمل ہو گا۔ چین ہمارا سٹریجک پارٹنر ہے اور ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ مشیر تجارت رزاق داؤد
pic.twitter.com/dHwDpL1bnJ— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) July 6, 2021
