English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: شام کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی شہید 3 زخمی

القمر

ترکی کے ضلع ماردین کی تحصیل قزل تیپے میں شام کی طرف سے کھولی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور3 زخمی ہو گئے ہیں۔

ماردین گورنر دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق شین یُرت کی سرحدی پٹّی پر پیٹرولنگ کرتی فوجی گاڑی پر شام کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

حملے میں گاڑی کے ڈرائیور انفنٹری سارجنٹ جیہان چفجی باشی کو گولی لگنے کے بعد گاڑی الٹ گئی ۔

 چاروں فوجیوں کو زخمی حالت میں قزل تیپے سرکاری ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں چفجی باشی تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود شہید ہو گئے ہیں۔

دیگر 3 زخمی فوجیوں کی حالت تسلی بخش  بتائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے