ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہیٹی کے صدر قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے

ہیٹی کے صدر کووینل موئیس قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہیٹی کی صدارتی رہائش گاہ سے جاری بیان کے حوالے سے مقامی ذرائع ابلاغ کی شائع کردہ خبر کے مطابق ترکی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے نامعلوم افراد نے موئیس کے گھر میں ان پر حملہ کر دیا۔

بیان کے مطابق حملے میں صدر کووینل موئیس ہلاک ہو گئے ہیں اور ان کی اہلیہ مارٹین موئیس کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہیٹی  کچھ عرصے سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے اور ماہِ فروری میں صدر موئیس نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں اپنی زندگی کے بارے کسی سازش کا ذکر کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ "نومبر 2020 سے جاری ایک سازش بے نقاب ہوئی ہے” اور  واقعے سے متعلقہ 20 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں