English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا میں 25 دسمبر کے بعد کورونا واقعات میں دوبارہ سرعت سے اضافہ

القمر

جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تعین ہونے والے 1212 کووڈ کیسسز 25 دسمبر 2020 کے بعد سے ابتک  کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد  ہیں۔

جنوبی کوریائی کنٹرول امراض و سد باب مرکز  کے اعلامیہ کے مطابق  ایک دن میں  6 ماہ بعد اس حد تک  کورونا واقعات کا تعین ہوا ہے۔

اسی دوران ایک شخص کورونا وائرس سے ہلاک بھی ہو ا ہے۔

ملک میں بلندی کی جانب مائل واقعات کی تعداد ملک میں کورونا کی چوتھی لہر   کے طور پر پیش کی جارہی  ہے تو وزیر اعظم کم بو۔ قیوم نے  اعلان کیا ہے کہ کورونا تدابیر کے دائرہ عمل میں  سماجی فاصلوں کے اصول  پر عمل درآمد میں سیول میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی  گئی ہے۔

کم نے توجہ مبذول کرائی ہے کہ وبا کا پھیلاؤ عمومی طور پر 20 تا 30 سال کے گروپ  میں ہوا ہے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

دوسری جانب ملک میں تقریبا  ڈیڑھ کروڑ  لوگوں کوویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی  ہے تو  54 لاکھ ویکسین کورس پورا کر چکے ہیں۔

چینی حکام نے بھی میانمار کی سرحدوں پر واقع روئیلی شہر میں  کورونا واقعات میں اضافے کے  باعث لاک ڈاؤن اعلان کر دیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے