جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
سابق صدر جیکب زوما بدعنوانی کے حوالے سے ہونی والی تحقیقات میں پیش نہیں ہوئے تھےجس پر انہوں نے خود کو توہین عدالت کے الزام میں پولیس کے حوالے کیا۔
یاد رہےکہ انہیں گذشتہ ہفتے 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
سابق صدر کی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ زوما نے عدالت کے حکم پر تعمیل کرنے کے لیے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔
