کورونا وائرس وباء کی وجہ سے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اگست کے اواخر تک ہنگامی حالات نافذ کر دئیے گئے ہیں۔
جاپان کے وزیر اعظم سُوگا یوشی ہیدے نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں 22 اگست تک ہنگامی حالات نافذ رہیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ فیصلہ حکومت سے منسلک کووِڈ۔19 مشیر وفد کے مشورے پر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد علاقے میں یومیہ کورونا کیسوں کی تعداد میں کمی کرنا ہے۔
کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کی ذمہ دار کابینہ کے رکن نیشی مورا یاسو توشی نے بھی منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ” ہمارا ہدف، ویکسین مہم کے پھیلاو تک موسم گرما کی تقریبات اور میلوں میں شرکت کو محدود رکھنا ہے”۔
اس اطلاق کے ٹوکیو اولمپکس کے دوران یعنی 23 جولائی سے8 اگست کے درمیان ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے حالات متاثر ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ اس فیصلے سے 2020 کے آغاز سے اب تک ٹوکیو میں چوتھی دفعہ ہنگامی حالات کا نفاذ ہو گا۔
