انگلینڈ نے فاسٹ باؤلر ثاقب محمود کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
کارڈف میں کھیلے جا رہے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
میچ کی پہلی ہی گیند پر ثاقب محمود نے امام الحق کو چلتا کردیا اور پاکستانی ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ دو گیند بعد کھاتا کھولنے سے قبل ہی بابر اعظم بھی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔
Saqib gets off us to an incredible start!
Scorecard Videos: https://t.co/ssgEg3rxOn#ENGvPAK | @SaqMahmood25 pic.twitter.com/PX7nEWsg1l
— England Cricket (@englandcricket) July 8, 2021
محمد رضوان نے تین چوکے لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن 13 رنز بنانے کے بعد لوئس گریگوری کی گیند پر پویلین لوٹ گئے جبکہ پہلا میچ کھیلنے والے سعود شکیل بھی صرف پانچ رنز بنا کر چلتے بنے۔
An absolute beauty. 😍
A first ODI wicket for @lewisgregory23 and a first catch for @JohnSimpson_88!
Scorecard Videos: https://t.co/ssgEg3rxOn#ENGvPAK pic.twitter.com/xfZzVFOeSC
— England Cricket (@englandcricket) July 8, 2021
26 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے صیہب مقصود آئے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس مرحلے پر وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں صہیب کی 19 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔
فخر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی لیکن 90 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی میٹ پارکنسن کو وکٹ دے بیٹھے۔
Parky gets the dangerous Fakhar Zaman!
Scorecard Videos: https://t.co/ssgEg3rxOn#ENGvPAK | @mattyparky96 pic.twitter.com/EEFdBuhAcu
— England Cricket (@englandcricket) July 8, 2021
ٹیم کی سنچری مکمل ہوتے ہی فہیم اشرف بھی چلتے بنے جبکہ حسن علی کی اننگز بھی 6رنز پر تمام ہوئی۔
شاداب خان نے 30 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن کریگ اوورٹن نے انہیں بھی رخصت کردیا اور پھر شاہین آفریدی کو آؤٹ کر کے پاکستان کی اننگز کا 141 رنز پر خاتمہ کردیا۔
پاکستان کی ٹیم 35.2 اوورز میں 141 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کریگ اوورٹن اور میٹ پارکنسن نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 22 کے مجموعی اسکور پر اوپنر فل سالٹ 7 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔
اس کے بعد ڈیوڈ ملان کا ساتھ دینے زیک کرالی آئے اور دونوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے ہدف تک رسائی دلا کر سیریز میں بھی برتری دلا دی۔
دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی نصف سنچری مکمل کی اور دوسری وکٹ کے لیے ناقابل شکست 120 رنز کی شراکت قائم کی، ملان نے 68 اور کرالی نے 58 رنز بنائے۔
ثاقب محمود کو میچ میں 42 رنز کے عوض 4 وکٹیں لینے پر بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 10 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ میچ میں پاکستان کی جانب سے نوجوان سعود شکیل اپنا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی جانب سے پانچ کھلاڑی پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والوں میں فل سالٹ، زیک کرالی، لوئس گریگوری، بریڈن کارس اور جان سمپسن شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر جگہ نہ بنا سکے اور دورے سے قبل عین وقت پر ٹیم میں شامل کیے گئے صہیب مقصود کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے آغاز سے دو دن قبل انگلینڈ کے اسکواڈ کے تین کھلاڑیوں اور عملے کے چار اراکین کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نئے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
🏴🏆 🇵🇰#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #ENGvPAK pic.twitter.com/8Sl2NkRMdY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 8, 2021
