English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق: امریکی سفارت خانے کے علاقے گرین زون پر میزائل حملہ

القمر

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے وقوع کے علاقے گرین زون پر 3 میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

عراق حکومت سے منسلک سکیورٹی میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق رات گئے گرین زون پر3 میزائل  پھینکے گئے۔

بیان کے مطابق حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

عراق کے شہروں عنبر اور اربیل میں بھی امریکی فوجیوں کی بیسوں پر میزائل اور دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرون طیارے کے ساتھ حملے کئے گئے تھے۔  دعوے کے مطابق یہ حملے ایرانی حمایت کے حامل شعیہ عسکریت پسندوں نے کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے