انگلینڈ نے یورو 2020 کے سیمی فائنل میں اضافی وقت کے دوران ڈنمارک کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے دی، جس کے بعد 55 سال سے ٹرافی سے محرومی کو دور کرنے کے لیے اب وہ کچھ گھنٹوں کے فاصلے پر ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اتوار کے روز اٹلی کا سامنا کرے گی اور انہیں یقین ہے کہ وہ 1966 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت لیں گے۔
ویمبلے کی ٹھنڈی شام تقریباً 65 ہزار تماشائیوں کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم میدان میں اتری جو ‘سوئیٹ کیرولین’ اور ‘فٹ بال کمنگ ہوم’ کے اشعار سے خود کو جوش دلا رہے تھے۔
لیکن ڈینمارک کی ٹیم آدھے گھنٹے میں منظر نامے میں تیزی لے آئی جب مائیکل ڈیمسگارڈ نے لیوک شا کو اینڈریس کرسٹینسن پر فاؤل کرنے کی سزا دی اور فری کک نے جورڈن پک فورڈ کی قلابازی کو کراس کردیا۔
یہ وہ پہلا گول تھا جو انگلینڈ پورے ٹورنامنٹ کے دوران روکنے میں ناکام رہا اور برطانیہ میں مقیم ہزاروں ڈینز تماشائیوں نے کھل کر جشن منایا۔
🎶 "Southgate you’re the one…” #EURO2020 | #ENG | @England pic.twitter.com/66o9c3uStB
— UEFA EURO 2020 (@EURO2020) July 7, 2021
