English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوسف خان نے اپنا نام دلیپ کمار کیوں رکھا؟

برصغیر کے عظیم اداکار  دلیپ کمار  نے 2014 میں اپنی شائع ہونے والی  کتاب ’سبسٹنس اینڈ دی شیڈو‘ میں ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل دیویکا رانی نے انہیں اپنا نام تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے یہ تجویز 1944 میں دی تھی جب دلیپ کمار فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے جارہے تھے۔

تاہم بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے دلیپ کمار نے اس بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنا نام اپنے والد کے ڈر سے تبدیل کیا تھا کیونکہ ان کے والد انٹرٹینمنٹ کے کام کو پسند نہیں کرتے تھے اسی لئےیوسف خان اپنا نام تبدیل کرنے پر راضی ہوگئی۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد کے دوست لالہ بشیشر ناتھ کے صاحبزدادے پریتھیویرا کپور بھی فلم اداکاری کیا تھے تو میرے والد اپنے دوست سے شکایت کرتے کہ تمہارا ہٹا کٹا، نوجوان اور صحت مند لڑکا کیا کام کرتا ہے۔ دلیپ کمار نے کہا کہ میں جب فلم میں آیا تو مجھے انکی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، انکی طبیعت غصے والی تھی اور خوف بھی تھا۔ تو اس لئے نام تبدیل کرنے کے لئے سوبچا گیا کہ کیا نام رکھا جائے، یوسف خان ہی رکھا جائے، دلیپ کمار یا باسو دیو؟ تو میں نے کہا کہ یوسف خان مت رکھیئے باقی جو جی میں آئے رکھ دیجئیے۔

اس سے قبل معروف اداکار نے اپنی ہی کتاب میں لکھا کہ اس وقت فلم اسٹوڈیو ’بامبے ٹاکیز‘ سب سے کامیاب پروڈکشن ہاؤس تھا۔ اس کی مالکن دیویکا رانی فلم اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک جدید خیالات والی خاتون تھیں۔ دیویکا رانی نے اپنے آفس بلایا اور انہیں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اس لیے نئے نام کی تجویز دی تاکہ ان کے فلمی کردار کی مناسبت سے بھارت کے عوام کے لیے انہیں دلیپ کمار  پکارنا بھی آسان ہو  اور اس نام سے فلم انڈسٹری میں اداکار کی پہچان بھی بن سکے۔

کتاب میں مرحوم اداکار نے لکھا کہ جب دیویکا رانی نے انہیں دلیپ کمار نام تجویز  کیا تو اس وقت وہ نام کو  اپنانے کے بالکل حق میں نہیں تھے اور انہوں نے دیویکا رانی سے سوال بھی کیے کہ آیا یہ نام کی تبدیلی ضروری ہے یا نہیں۔ اس پر دیویکا رانی نے وضاحت کی کہ وہ فلموں میں دلیپ کمار کا کافی کامیاب مستقبل دیکھ رہی ہیں اور فلم انڈسٹری کے لیے ایسا اسکرین نام منتخب کرنا بھی مثبت ثابت ہوگا جس پر معروف اداکار نے سوچنے کے لیے وقت مانگا اور دن رات اسی بارے میں سوچتے رہے۔ بعد ازاں اداکار نے  اپنی پہلی فلم ’جوار بھاٹا‘ کے پروڈیوسر ششی دھر  مکھرجی سے اس بارے میں تذکرہ کیا جس پر  پروڈیوسر  نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار کو  ہمیشہ یوسف کے نام سے ہی جانیں گے البتہ فلم انڈسٹری کے لیے دلیپ کمار ایک اچھا نام ہے۔

بعد ازاں اداکار نے  اپنی پہلی فلم ’جوار بھاٹا‘ کے پروڈیوسر ششی دھر  مکھرجی سے اس بارے میں تذکرہ کیا جس پر  پروڈیوسر  نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار کو  ہمیشہ یوسف کے نام سے ہی جانیں گے البتہ فلم انڈسٹری کے لیے دلیپ کمار ایک اچھا نام ہے۔ اداکار  اپنی کتاب میں مزید لکھتے ہیں کہ جب انہیں اداکار اشوک کمار  کااصلی نام  معلوم ہوا تو ان کے سارے شک و شبہات دور ہوگئے اور  یوسف خان نے دلیپ کمار بن کر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے