رواں سال کے جنوری تا جون کے عرصے میں ترکی سے ٹماٹر کی برآمدات میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا 12 فیصد اضافہ ہوتے ہوئے 216 ملین 461 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ترکی نے گزشتہ سال 51 ممالک کو ٹماٹر کی برآمد ات سے 313 ملین 405 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل کی تھی۔
پچھلے سال جنوری سے جون کے عرصے میں 192 ملین 830 ہزار ڈالر ٹماٹر برآمد کرنے والے ترکی نے رواں سال کے اسی عرصے میں 216 ملین 461 ہزار ڈالر کی مصنوعات 53 ممالک کو فروخت کیں۔
روس ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ترکی سب سے زیادہ ٹماٹر برآمد کرتا ہے۔ ترکی نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 46 ملین 593 ہزار ڈالر مالیت کا ٹماٹر روس کو فروخت کیا۔ اس کے بعد رومانیہ کا نمبر آتا ہے جہاں 42 ملین 356 ہزار ڈالر اور یوکرین کو 30 ملین 547 ہزار ڈالر مالیت کی ٹماٹر کی برآمدات کی گئیں۔
