English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ذرائع ابلاغ ۔  09.07.2021

القمر

۔۔۔ فرانس 24: امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء  31 اگست کو مکمل ہو جائے گا۔

 

۔۔۔ لے موند: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تمام گاڑیوں کی رفتار کو ماہِ اگست سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کر دیا جائے گا۔

 

۔۔۔ فرانس 24: کووِڈ۔ 19 ڈیلٹا ویرئینٹ  کا تیزی سے پھیلاو ، پیرس اسپین اور پرتگال  کی سیاحت کی اجازت دے رہا ہے۔

 

۔۔۔   الموند: اسپین کے صدر پیدرو سانچز کے کھُلی ہوا میں ماسک کی پابندی ختم  کرنے سے ایک دن قبل یورپی یونین نے ماسک کے بغیر پھِرنے والے نوجوانوں کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

 

۔۔۔ الپائس: اسپین میں ریاضی کی برانچ میں فارغ التحصیل افراد کے منڈیوں کے طرف زیادہ رجحان کی وجہ سے اسکولوں میں اس پوسٹ پر کیمیا اور تعمیرات جیسے شعبوں سے فارغ التحصیل افراد کو متعین کیا جانے لگا ہے۔

 

۔۔۔النکوئنل: وینزویلا نے کووِڈ۔ 19 کی کوویکس ویکسین  کے لئے ادائیگیاں کر دیں۔ ویکسین کی ملک میں آمد کا انتظار شروع ہو گیا ہے۔

 

۔۔۔ ڈوئچے ویلے: دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا کورونا وائرس ڈیلٹا ویرئینٹ جرمنی میں بھی تشویشناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں میں سے نصف میں ڈیلٹا ویرئینٹ کی تشخیص ہو رہی ہے۔ ماہرین نے عوام سے محتاط رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

زیٹ آن لائن: جرمنی کی  نسلیت پرستی کے بارے میں بیرونی ممالک میں بھی اندیشوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

۔۔۔ریا نووستی: روس کے صدر ولادی میر پوتن  نے مصر کے لئے پروازوں  کی پابندی ہٹا دی۔

 

۔۔۔ تاس: روس کے محکمہ برائے انسانی صحت و تحفظِ صارف کی سربراہ اینا پوپووا  نے کہا ہے کہ روس میں فی الوقت لاک ڈاون  کےاعلان یا پھر کووِڈ۔19  کے خلاف حفاظتی تدابیر میں سختی  کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے۔ 

 

۔۔۔ گازیتا: طالبان کے وفد نے ماسکو کا دورہ کیا۔ طالبان تنظیم کے نمائندے  محمد شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی زمین کو روس اور ہمسایہ ممالک پر حملوں کے لئے استعمال  کی اجازت نہیں دے گا۔

 

۔۔۔ القدس العربی: امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء 31 اگست تک مکمل ہو جائے گا۔

 

۔۔۔ الجزیرہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج کے اجلاس سے قبل مصر اور سوڈان سے النہدہ بیراج کے معاملے میں کسی سمجھوتے پر پہنچنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

۔۔۔ الدستور: اردن اور سعودی عرب نے اسٹریٹجک منصوبوں کی مالی معاونت کے لئے تعاون پر مذاکرات کئے ہیں۔ 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے