English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی۔20 اجلاس میں افراط زر کے عالمی سطح پر خطرات پر غور

القمر

وزیرِ خزانہ لطفی ایلوان  کا کہنا ہے کہ جی۔20 ممالک کی حیثیت سے ہم نے آج کے اجلاس میں عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹیاں بجانے والے افراط زر کے دباؤ  پر توجہ مبذول کرائی ہے۔

جی۔20 کے موجودہ صدر ملک اٹلی کی جانب سے وینس میں منعقدہ  رواں سال کے تیسرے  جی۔20 وزرا خزانہ و گورنر حضرات اسٹیٹ بینک کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ایلوان نے  کل کے اجلاس کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں   ہونے والی بات چیت پر اپنے جائزے پیش کیے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ جی۔20 اجلاس کے پہلے روز کی مصروفیات مکمل  ہو گئی ہیں، ہم نے اسوقت  عالمی  سطح پر  مشکلات پیدا کرنے والی افراط زر کی بلند شرح پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ عالمی مالی معماری کے زیر عنوان   شرکا نے اپنے اپنے نظریات کا اظہار کیا   اور کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں  کی عام وبا کے خلاف جدوجہد کی اہمیت کا ذکر کیا گیا۔

ترک وزیر نے دو طرفہ ملاقاتیں بھی سر انجام دیں۔ انہوں نے میکسیکو اور ارجنٹائن کے ہم منصبوں سے  علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے