ترکی کے وزیر خزانہ لطفی ایلوان نے ، اٹلی کی میزبانی میں منعقدہ تیسرے جی۔ 20 وزرائے خزانہ و مرکزی بینک سربراہان اجلاس کے دائرہ کار میں امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ایل ییلن کے ساتھ ملاقات کی۔
وزیرِ خزانہ ایلوان نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے ییلن کے ساتھ نہایت مفید اجلاس کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں ہم نے تیزی سے تبدیل ہوتے گلوبل اقتصادی ماحول میں ترکی۔ امریکہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کی طرف توجہ مبذول کروائی ۔
علاوہ ازیں وزیر خزانہ لطفی ایلوان نے جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ نام کی ہونگ کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور گلوبل اقتصادی پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی ۔
