English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں عیدالضحی 20 جولائی مورخہ منگل کو ہو گی

القمر

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لئے پوری مملکت میں عید الاضحی 20 جولائی کو ہوگی۔

سعوی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی طرف سے جمعہ کی شام ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی مگر چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی عرب کے علاوہ دیگر عرب ممالک جن میں متحدہ عرب امارات، عراق، لیبیا، شام، یمن اور دیگر شامل ہیں میں بھی 20 جولائی کو عید الاضحی منائی جائے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ذی الحج کی پہلی تاریخ 11 جولائی کو ہوگی، 19 جولائی کو حج جبکہ 20 جولائی کو عید الاضحی ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج 1442 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو طلب کیا گیا ہے۔

مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو بعد نماز عصر محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں ہوگا۔ اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے