وزیر ثقافت و سیاحت محمت نوری ایرسوئے نے کہا ہے کہ ان کا مقصد رواں سال 25 ملین سیاحوں کے ہدف سے تجاوز کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال سب کچھ ٹھیک ہے۔ گذشتہ سال کی نسبت مقامی سیاحت کی نقل و حرکت زیادہ ہے۔ ہم ریزرویشن کا بھی جائزہ لے رہے ہیں یں۔۔ اب بیرون ملک سے بھی سیاح آنا شروع ہوگئے ہیں۔
ایرسوئی نے انطالیہ میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس سال کے آخر میں شروع ہونے والا موسم نومبر اور دسمبر تک بڑھے گا اور سیاحت کے پیشہ ور افراد بھی حالات سے مستفید ہو سکیں گے۔
وزیر ایرسوئے نےکہا کہ انہوں نے اپنے سالانہ سیاحتی اہداف پر نظر ثانی کی ہے اور وہ اس سال کے لئے غیر ملکی زائرین کی تعداد 25 ملین سے تجاوز کرنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
ایرسوئےنے کہا کہ اس وقت آنے والے سیاحوں کی تعداد ان کی توقعات کے مطابق ہے تاہم اس بارے میں واضح تعداد ترکی کا ادارہ شماریات ہی جاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے غیر ملکی یساحوں کی تعداد سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کی ہے۔
جولائی بہت اچھا گزر رہا ہے ، ہمارے خیال میں اگست بہتر ہو گا۔ مجھے امید ہے کہ ہم جولائی ، اگست اور ستمبر میں 15 ملین سیاحوں کی آمد کی توقع رکھتے ہیں۔
مہمت نوری ایرسوئے نے کہا کہ 25 ملین سیاحوں کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
