English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایتھیوہیا میں انتخابات،ابی احمد دوبارہ وزیراعظم منتخب

القمر

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

انتخابی کمیشن نے بتایا ہے کہ 21 جون کو ہوئے انتخابات میں ان کی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔

اگرچہ حزب اختلاف نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا تھا تاہم ابی احمد نے اس انتخابی عمل کو ملک کے شفاف ترین اور آزاد انتخابات قرار دے دیا ہے۔

یہ امر بھی اہم ہے کہ کووڈ کی عالمی وبا کی وجہ سے ملک کے 10 علاقوں میں رائے دہی نہیں ہو سکی۔

حتمی نتائج کے مطابق ابی احمد کی نئی تشکیل کردہ خوشحالی پارٹی نے 436 نشستوں میں سے 410 پر کامیابی حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے