بلغاریہ میں آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس یورپی ملک میں گزشتہ تین ماہ کے دوران دوسری مرتبہ انتخابی عمل منعقد ہو رہا ہے۔
توقع ہے کہ اس مرتبہ سیاسی جماعتیں ایک مستحکم اتحادی حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہو جائیں گی۔
تقریباﹰ ایک عشرے تک اقتدار میں رہنے والی قدامت پسند "جی ای آر بی” پارٹی عوامی اعتماد کھو چکی ہے جبکہ تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والے بویکو بوریسوف کی پارٹی کو گزشتہ انتخابات میں صرف 26 فیصد ووٹ ملے تھے۔
مختلف اسکینڈلز کی زد میں پھنسی بوریسوف کی پارٹی اس مرتبہ بھی بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو سکتی ہے۔
