ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وینیزویلا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن،متعدد ہلاک

جنوبی امریکی ملک وینیزویلا میں جرائم پیشہ گروہوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق ،جنوبی امریکی ملکی وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں پولیس اور جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 26  افراد ہلاک ہوگئے۔

وینیزویلا کی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہلاک افراد میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ دارالحکومت کاراکس میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کی تلاش کے لیے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے، علاقہ میں جنگ کی صورتحال ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں، علاقہ میں چھاپوں کے دوران پولیس نے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ قبضہ میں لےلیا ہے جب کہ جرائم پیشہ افراد نے عام شہریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں