English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیو مگنیٹک شمسی طوفان آج دنیا کے ماحول سے ٹکرائے گا

القمر

ارضی مقناطیسیت کا حامل شمسی طوفان آج دنیا کے ماحول سے ٹکرائے گا ۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق ماہرین موسمیات شمسی طوفان پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ یہ طوفان زمین کی طرف بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ زمین کے بعض حصوں کو متاثر کرے گا۔

اسپیس ویدر ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق یہ سولر طوفان 1.6 ملین کلومیٹر کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اس طوفان کی وجہ سے دنیا کا خارجی ماحول گرم ہو سکتا ہے اور سیٹلائٹ براہ راست متاثر ہو سکتے ہیں۔

مذکورہ طوفان کی وجہ سے جی پی ایس، سیل فونز اور سیٹلائٹ ٹیلی ویژن  کے سگنلوں میں مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے