۔۔۔ سیوڈٹشے زیتنگ: جرمنی میں کووِڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد میں دوبارہ سے اضافہ ماہرین چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
۔۔۔ ڈوئچے ویلے: امریکہ کا مغربی حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ۔ تقریباً 10 روز قبل کینیڈا اور امریکہ کے ایک حصے سے شروع ہونے والی گرمی کی شدید لہر امریکہ کی مغربی ریاستوں کو لپیٹ میں لئے ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت 45 درجے تک پہنچ گیا۔
۔۔۔ بِلڈ: ویمبلے اسٹیڈئیم میں ایک ڈرامائی فائنل میچ، برطانیہ اور اٹلی کے درمیان فائنل میچ کے بعد برطانوی شہری اپنے آنسووں پر قابو نہ رکھ سکے لیکن اطالوی شہریوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔
۔۔۔الوطن: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء سے چھٹکارے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ویکسین کو منصفانہ شکل میں پوری دنیا میں تقسیم کیا جائے۔
۔۔۔ الزمان: کورونا وائرس کیسوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود عراق میں عید الضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاون نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔ الوطن: مصر میں سابق صدر انور سادات کی اہلیہ جہان سادات کی آخری رسومات فوجی تقریب کے ساتھ ادا کی جا رہی ہیں۔ جہان سادات کا انتقال 9 جولائی کو ہوا۔
۔۔۔ لنتا: جرمنی کی سیاسی پارٹی’ اے ایف ڈی ‘ کے چئیر مین تینو چروپالا کا خیال ہے کہ جرمنی کو یورپی یونین سے نکل کر ایک نیا یورپی فرنٹ تعمیر کرنا چاہیے اور اس حصے میں روس کی شمولیت بھی ضروری ہے۔
تاس: مولدووا میں کل منعقدہ صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی ابتدائی گنتی کے مطابق مایا ساندو کی ایکشن اینڈ سولیڈیرٹی پارٹی 48 فیصد ووٹوں کے ساتھ سرفہرست دکھائی دے رہی ہے۔
۔۔۔ ازوستیا: نارتھ اسٹریم ۔2 کے شعبہ تحقیق و ترقی کے سربراہ میتھئیس وارنگ نے امریکہ کو نارتھ اسٹریم۔2 منصوبے کے معاملے میں طے شدہ سمجھوتوں کی خلاف ورزی کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔
۔۔۔ لا ونگارڈیا: اسپین کے صدر پیدرو سانچز حکومت کی تشکیل نو کے بعد اسپین سوشلسٹ لیبر پارٹی میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔
۔۔۔ انفوبائے: کیوبا کی حکومت نے احتجاجی مظاہروں کے پھیلاو کو روکنے کے لئے جزیرے کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور بجلی کی ترسیل منقطع کر دی۔
۔۔۔ پرنسا لاطینا: کیوبا کی کورونا ویکسین ‘ سوبیرانا ۔پیڈیاٹریا’ کے کلینکل تجربات دوسری خوراک کے ساتھ جاری ہیں۔
۔۔۔ لے میٹن: دنیا کے متعدد مقامات پر کورونا ویکسین لگوانے سے انکاری افراد کو تنخواہوں یا پھر ڈیجیٹل ٹیلی فونوں سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
۔۔۔ لے موند:یورو 2020 فٹبال ٹورنامنٹ میں بلند توقعات کی حامل برطانوی ٹیم کے مقابل اٹلی کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
لبریشن: فرانس کے وزیر صحت اولیوئیر ویران نے کووِڈ۔ 19 وباء کی چوتھی لہر کی وارننگ دی ہے۔
