ترکی کامیاب ویکسین مہم چلانے والے ممالک کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تک 5 کروڑ 82 لاکھ 85 ہزار 510 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
ویکسینیشن کی کُل تعداد کے اعتبار سے ترکی دنیا میں 9 ویں نمبر پر ہے۔ ملک میں ہر سو افراد کے لئے ویکسین کی تعداد 68.95 ہو گئی ہے۔
ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ 78 لاکھ 54 ہزار537 اور دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 74 لاکھ 5 ہزار 760 تک پہنچ گئی ہے۔
