English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹلی کی جیت پر ہنگامہ آرائی،متعدد مداح گرفتار

القمر

گزشتہ شب ایک سنسنی خیز مقابلے میں اٹلی نے انگلستان کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر  یورو کپ 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے مداحوں کے مابین تشدد کے واقعات کے تناظر میں درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یوروپین چیمپیئن شپ کے فائنل سے پہلے ، بے شمار فٹ بال شائقین نے بغیر ٹکٹ کے ویمبلی اسٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش کی اور چند ایسا کرنے میں کامیاب بھی ہو گئے۔

ویڈیوز میں اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر جھگڑوں کے مناظر دکھائے گئے۔ اٹلی اور انگلستان کے مابین میچ سے قبل وسطی لندن میں ہنگامی صورتحال تھی۔ کھیل کے بعد حکام نے بتایا کہ 19 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ہنگامہ آرائی کے الزام میں 49 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے