ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہیٹی: مقتول صدر کے قتل کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا

ہیٹی کی قومی پولیس نے صدر جوَینل موئز کے قتل کے مشتبہ ماسٹر مائنڈ کر گرفتار کر لیا ہے۔

 خبر کے مطابق ،63 سالہ ایمانوئل سانون نامی یہ شخص ایک ڈاکٹر ہے، جو امریکی ریاست فلوریڈا میں رہتے تھے۔

حال ہی میں وہ ایک نجی طیارے کے ذریعے ہیٹی پہنچے تھے اور صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے خواہش مند تھے۔

اس ڈاکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے فلوریڈا میں قائم وینیزویلا کی ایک نجی سکیورٹی کمپنی کے ذریعے کولومبیا کے کرائے کے مبینہ قاتلوں کو ہیٹی کے صدر کو قتل کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

ملکی پولیس کے مطابق ہیٹی کے صدر کو سات جون کو کرائے کے قاتلوں نے ان کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہو کر ہلاک کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں