English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: کورونا وباء کے باوجود رواں سال کے پہلے نصف میں برآمدات میں اضافہ

القمر

رواں سال کے پہلے نصف میں ترکی نے 4.1 بلین ڈالر مالیت کا اناج ،پھلیاں اور دالیں  برآمد کیں۔

جنوب مشرقی اناطولیہ برآمداتی یونین  کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس وباء کے باوجود ترکی نے گلوبل سطح پر  اناج کے سیکٹر کی خارجہ فروخت میں اضافہ کیا ہے۔

ترکی نے سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اناج، پھلیوں اور دالوں پر مشتمل 4 کروڑ 97 لاکھ 2 ہزار 430 ٹن مصنوعات کی برآمدات سے 4 ارب 15 کروڑ 55 لاکھ 43 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ کمایا ہے۔ برآمد کنندگان نے گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں  قدر میں 11.12 اور مقدار میں 19.7  فیصد بڑھوتی دکھائی ہے۔

اسی ورانیے میں ترکی نے بسکٹ اور پیٹسری مصنوعات سے 58 کروڑ 26 لاکھ 3 ہزار ڈالر ،  نباتاتی تیل سے 55 کروڑ 53 لاکھ 13 ہزار ڈالر اور گندم کے آٹے سے 49 کروڑ 28 لاکھ 98 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کیا ہے۔

مذکورہ دورانیے میں ترکی نے 202 ممالک اور خودمختار علاقوں میں  غذائی مصنوعات برآمد کیں۔ ترکی نے سب سے زیادہ برآمدات 65 کروڑ 63 لاکھ 4 ہزار ڈالر  زرِ مبادلہ کے ساتھ عراق کو ، 27 کروڑ 20 لاکھ 8 ہزار زرِ مبادلہ کے ساتھ شام کو اور 23 کروڑ 6 لاکھ کے ساتھ امریکہ کو کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے