English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرقی چین میں ہوٹل کی عمارت زمین بوس،8 افراد ہلاک

القمر

چین کے مشرقی شہر سوزو میں سیجی کائے یووان ہوٹل کی عمارت گزشتہ سہ پہر منہدم ہو گئی جہاں سے امدادی ٹیميں اب تک آٹھ لاشیں نکالنے میں کامیاب ہو چُکی ہے۔

خبر کےمطابق،خدشہ ہے کہ تقریباً دو درجن افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہيں۔

حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

ہلاک ہونے والے بیشتر افراد ہوٹل میں مقیم مہمان تھےجن میں سے اب تک چھ افراد کو ملبے  سےنکالاجا چکا ہے۔

سفر و سیاحت سے متعلق ویب سائٹ سی ٹرپ کے مطابق یہ بجٹ ہوٹل سن 2018 میں کھلا تھا اور اس میں 54 کمرے تھے۔

امدادی عملے کے چھ سو سے زیادہ کارکنوں اور 120 گاڑیوں کو امدادی آپریشن میں استعمال کيا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے