English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یومِ شہداء پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیرِ اعظم عمران خان

القمر

 وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931ء کو مہاراجہ ڈوگرا کے فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی قبضے اور ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد، مزاحمت اور قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈوگرا مہاراجہ کے سپاہیوں کی پر امن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 22 کشمیری شہید ہوئے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

دریں اثنا  کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں جس کا مقصد 13جولائی 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

یاد رہے کہ تیرہ جولائی 1931ء کو ڈوگرہ مہاراجہ کے فوجیوں نے یکے بعد دیگرے بائیس کشمیریوں کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ سرینگر سینٹرل جیل کے باہر عبدالقدیر نامی شخص کے خلاف مقدمے کی کارروائی کی سماعت کیلئے اکٹھے ہوئے تھے۔

آج سرینگر میں مزار شہداء نقشبند صاحب کی طرف مارچ بھی کیا جائے گا جہاں 13جولائی 1931ء کے شہداء مدفون ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ ہڑتال اور مارچ کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری بھارت کی غلامی کبھی قبول نہیں کرینگے۔

 

 

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے