اسرائیلی پولیس کی رفاقت میں درجنوں انتہا پسند یہودی مقبوضہ مشرق القدس کے قدیم شہر میں واقع مسجد الاقصی کے احاطے میں داخل ہو گئے۔
القدس اسلامی اوقاف کے مطابق، اسرائیلی پولیس کی زیر نگرانی تقریبا 99 راسخ العقیدہ یہودیوں نے مسجد الاقصی کے جنوب مغرب میں واقع باب المغربہ کے راستے حرم شریف میں داخلے کی کوشش کی ۔
امکان ہے کہ آج بھی راسخ العقیدہ یہودی نماز ظہر کے بعد مسجد الاقصی میں داخلے کی کوشش کریں گے۔
