ترکی نے 15 جولائی کے شہداء کی یاد میں کینیا کے یتیم بچوں کے لئے لباس کی امداد فراہم کی ہے۔
بچوں کے لئے کپڑوں اور جوتوں پر مشتمل امدادی سامان نیروبی میں ترکی کے سفارت خانے کی طرف سے یتیم خانوں کو فراہم کیا گیا ہے۔
ترکی کے سفیر احمد جمیل میر اولو نے دارالحکومت نیروبی کے 2 یتیم خانوں کا دورہ کیا اور 251 بچوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم کئے۔
یہاں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میر اولو نے کہا ہے کہ ترکی کی امدادی تنظیمیں ایک طویل عرصے سے یتیم بچوں کو امداد فراہم کر رہی ہیں ۔ ترکی بے یارو مددگار انسانوں کی مدد کرنا جاری رکھے گا۔
