ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیونس: اسمبلی اسپیکر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

تیونس کی النہضہ تحریک کے لیڈر اور اسمبلی اسپیکر راشد الغنوشی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

غنوشی کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ” اسمبلی اسپیکر راشد الغنوشی  نے آج شام کووِڈ۔19 ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج پازیٹو نکلے ہیں "۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ” غنوشی کےتمام ہیلتھ ٹیسٹ کر لئے گئے ہیں ، ضروری تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں اور وہ اپنا کام آن لائن جاری رکھیں گے”۔ 

واضح رہے کہ غنوشی نے ماہِ اپریل میں دارالحکومت تیونس کے شمال میں ایک کووِڈ۔19 ویکسین سینٹر سے دوسری ویکسین لگوائی اور اس کے بعد تیونس کے عوام  سے ویکسین لگوانے  کے لئے وزارت صحت  کے الیکٹرانک سسٹم میں رجسٹریشن کروانے کی اپیل کی تھی۔

تیونس وزارت صحت نے ملک میں کووِڈ۔19 کے ایلفا اور ڈیلٹا اسٹرینز کے تیزی سے پھیلاو کی وارننگ دی تھی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں