تائیوان کے مشرقی شہر ہوا لیئن میں 22 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت متعلقہ علاقے میں دو گھنٹوں کے دوران 22 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی وجہ سے بعض عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔
زلزلے کے پہلے جھٹکوں کی شدت درجہ ریختر پر 5.2 تھی جس کا مرکز 5.9 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
دوسرے جھٹکوں کی شدت کا درجہ تین تا پانچ کے درمیان رہی ۔
