English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان: داسو بیراج کے ملازمین کی بس کے قریب دھماکہ، 10 افراد ہلاک

القمر

پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا میں ایک بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 2 فوجیوں اور 4 غیر ملکیوں  سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالائی کوہستان کے علاقے میں زیرِ  تعمیر داسو بیراج کے ملازمین  کی بس  کے قریب دھماکہ ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں2 فوجیوں اور 4 غیر ملکی باشندوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 39 زخمی  ہو گئے ہیں۔

واقعے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی ، بیراج پر کام کرنے والے ،چینی انجینئر تھے۔

دھماکے کے بارے میں تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے