پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار سے متعلق نامناسب تبصرہ کرنے پر سابق انٹرنیشنل کرکٹر عبدالرزاق کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سابق کرکٹر عبدالرزاق اور ندا ڈار نے گزشتہ ماہ جون میں نجی ٹی وی چینل پر نعمان اعجاز کے ٹاک شو میں شرکت کی تھی جس کے ایک ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ٹاک شو کے دوران سابق کرکٹر عبدالرزاق، ندا ڈار کی جسامت اور ان کی شادی کے حوالے سے نامناسب تبصرہ کرتے ہوئے نظر آئے۔
Razzaq is making fun of Nida Dar for looking manly 🤭 pic.twitter.com/ECPBgGdBsp
— Ghumman (@emclub77) July 14, 2021
شو کے دوران جب نعمان اعجاز نے ندا ڈار سے پوچھا کہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتیں تو وہ کس شعبے کا انتخاب کرتیں جس پر ندا ڈار نے کہا کہ وہ ایک پروفیشنل ایتھیلیٹ بن جاتیں۔
شو کی ایک اور میزبان وفا بٹ نے پوچھا کہ پاکستان میں خواتین کے لیے کتنی اسپورٹس اکیڈمیز ہیں جس پر نعمان اعجاز نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کالج کی سطح پر چند ایک ہیں۔
ندا ڈار نے کہا کہ ’جن کالجز اور اسکولز کے پاس گراؤنڈز ہوں تو ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ لڑکیوں کو کرکٹ کھلائیں اور لڑکیاں مختلف گاؤں سے کرکٹ کو کیریئر بنانے کے لیے ہی آتی ہیں‘۔
وفا بٹ نے ان کی بات میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ’اور جب شادی ہوتی ہے تو چھوڑ جاتی ہیں’، اس پر ندا ڈار نے کہا کہ ’ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ جتنا کرکٹ کھیل سکتی ہیں کھیل لیں شادی کے بعد کچھ پتا نہیں ہوتا’۔
Not the only time it happened on the show the comedians also made fun of her pic.twitter.com/NkqZuH8Mgp
— Ghumman (@emclub77) July 14, 2021
