English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ازبکستان کے دورے پر  موجود وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

القمر

ازبکستان کے دورے پر  موجود وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  اپنی دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

"وسطی اور جنوبی ایشیاء: علاقائی رابطے ، چیلنجز اور مواقع” سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے تاشقند جانے والےچاوش اولو  نے ٹویٹر پر اپنے اکاونٹ میں لکھا ہے کہ   آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم شاہین مصطفائیف ، کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد اور سعودی  عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان  سے  سے الگ الگ ملقات کی  ہے۔

انہوں نے مصطفائیف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ   دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا  گیا  اور کہا کہ ترکی-آذربائیجان کے بھائی چارے کے فورغ پر زور دیا۔

وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو نے  شیخ ڈاکٹر احمد سے اپنی ملاقات میں سیاحت ، ثقافت ، صحت اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

چاوش اولو نے  سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے مفید ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے