شام میں فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں نے باشلہایا بیس کے علاقے میں تحریکی فائرنگ کی۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترک مسلح افواج کی طرف سے فوری جوابی کاروائی میں مشروع دفاع اور سزا کے لئے دہشت گرد تنظیم پی کے کے، وائے پی جی کے اہداف پر فائرنگ کی گئی۔
تل رفات میں دہشت گردوں کے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا کر قندیل شاخ کے 3 دہشت گردوں اور شیخ عیسیٰ اور عین دکنہ کے علاقوں میں PKK/YPG کے ٹھکانوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
