جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب سےاموات کی تعداد81 ہوگئی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق مغربی جرمن علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب نے کئی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔
سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 33 ہوچکی ہے اور 50 کے قریب افراد لاپتہ ہیں۔
مغربی جرمنی میں شدید بارش کے دوران کئی مکانات کے منہدم ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
پولیس کے مطابق سیلابی ریلے اپنے ساتھ بہت سے مکانوں کو بہا لے گئے جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں رائن لینڈ پلاٹینیٹ اور نارتھ رائن ویسٹ فیلیا ہیں۔
ہنگامی حالات کے ورکرز لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
