جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں آ کر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 156 ہو گئی ہے۔
اس طرح یورپ کے مغربی حصے میں اس قدرتی آفت کے سبب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 183 تک پہنچ گئی ہے۔
جرمنی کی ایک مغربی ریاست رائن لینڈ پلاٹینیٹ اس قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے اور صرف وہاں اسی سبب ہونے والی اموت کی تعداد 110 ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہےö صرف اسی ریاست میں زخمیوں کی تعداد بھی 670 بتائی گئی ہے۔
