English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یہودیوں کا پیدل مارچ،اسرائیلی فوج نے باب الشام بند کر دیا

القمر

اسرائیلی قوتوں نے متعدد یہودی آباد کاروں  کی پیدل مارچ کے خلاف مقبوضہ مشرقی القدس کے قدیم شہر میں موجود باب الشام کو بند کر دیا ہے۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے تشا بی آو نامی ماتمی روز کی مناسبت سے مسجد الاقصی کے جنو مغرب میں واقع دیوار کی جانب پیدل مارچ کرنا چاہا جس پر  اسرائیلی قوتوں نے باب الشام کے اطراف کو خالی کرواتے ہوئے بند کر دیا ۔

اسرائیلی قوتوں نے اس دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں بھی لیا اور اخباری نمائندوں کو زدو کوب کیا۔

بنیاد پرست بعض یہودی تنظیموں نے یہودیوں سے نام نہاد ہیکل سلیمانی  کے انہدام کی سالگرہ کے طور پر قبول کردہ تشا بی آو نامی ماتمی روز کی مناسبت سے آٹھارہ جولائی کو مسجد الاقصی میں جمع ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے