English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسد اور ایرانی نواز جتھے کا حملہ،6 افراد ہلاک

القمر

شام میں بشار الاسد انتظامیہ اور اس کے حامیوں نے ادلب کے محفوظ علاقوں میں نافذ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے  ہوئے سول آبادی پر حملے کر دیئے جن میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

 جنوبی ادلب میں واقع قصبے معارۃالنعمان میں موجود حمیدیہ نامی اڈے پر متعین اسد نواز فوج اوراس کے ایرانی نواز غیر ملکی دہشتگرد گروہوں پر مشتمل جتھے نے ادلب کے احسم نامی دیہات پر مسلح حملہ کر دیا ۔

سول دفاعی ٹیم کے مطابق، اس حملے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سول دفاعی ٹیم امدادی کاموں میں  مصروف بتائی گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

گزشتہ روز بھی اسد نواز فوج نے سرجہ نامی دیہات پر حملہ کیا تھا جس میں تین بچوں اور ایک سول دفاع ٹیم کے رن سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے