ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 180 سے تجاوز کرگئی

مغربی یورپ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 180 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ریسکیو ورکرز نے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

جرمن حکام کے مطابق سیلاب سے ملک کے شدید متاثر ہونے والے مغربی علاقے آرویلر میں 110 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ملک کی سب سے زیادہ گنجان آباد ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں 45 افراد پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے جن میں چار فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔

ادھر بیلجیم نے سیلاب کی تباہ کاریوں میں27 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جرمن چانسلر آنگیلا مرخیل اتوار کو آرویلر کے قریبی گاؤں کا دورہ کر رہی ہیں۔ جرمن صدر نے ہفتے کو اس تباہ حال علاقے کا دورہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ اس کی بحالی کے لیے طویل عرصے تک امداد کی ضرورت ہو گی۔

مغری یورپ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 180 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ریسکیو ورکرز نے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

جرمن حکام کے مطابق سیلاب سے ملک کے شدید متاثر ہونے والے مغربی علاقے آرویلر میں 110 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ملک کی سب سے زیادہ گنجان آباد ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں 45 افراد پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے جن میں چار فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں